Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغانستان سے واپسی کا فیصلہ درست تھا ، جو بائیڈن

افغانستان سے واپسی کا فیصلہ درست تھا ، جو بائیڈن
August 17, 2021 --- ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے افغانستان سے واپسی کا فیصلہ درست تھا۔

جو بائیڈن نے قوم سے خطاب میں کہا امریکی مشن دہشت گردی کی روک تھام تھا افغانستان کی تعمیر نو نہیں۔ افغان جنگ امریکی مفاد میں نہیں رہی۔ کتنی جانیں ضائع کرتے ، کتنے ڈالر جھونکتے، افغان فوج کو سب کچھ دیا لیکن لڑنے کا جذبہ نہیں دے سکتے تھے۔ اشرف غنی کو طالبان سے مذاکرات کا مشورہ دیا مگر وہ نہ مانے۔

جو بائیڈن نے کہا افغان حکومت کا تیزی سے خاتمہ حیرت کی بات ہے۔ افغانستان کے سیاسی رہنما بھاگ نکلے۔ امریکی فوج مزید کئی سال بھی رہتی تو بھی افغانستان کے حالات نہ بدلتے۔ جانتا تھا میرے فیصلے پر تنقید ہو گی۔ اپنے لوگوں کی زندگیاں داؤ پر نہیں لگاؤں گا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔