Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغانستان سے شہریوں کے انخلا کے لیے دو امریکی اراکین کانگریس کابل پہنچ گئے

افغانستان سے شہریوں کے انخلا کے لیے دو امریکی اراکین کانگریس کابل پہنچ گئے
August 26, 2021 --- ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) افغانستان سے شہریوں کے انخلا کے لیے دو امریکی اراکین کانگریس کابل پہنچ گئے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی کے مطابق سیتھ لولٹن اور پیٹر میجر نے اسپیکر نینسی پلوسی کی تنبیہ کے باجود افغانستان کا سفر کیا۔ ایسے سفر سے امریکیوں اور خطرے کا شکار افغان شہریوں کو کابل سے نکالنے کا مشن متاثر ہو سکتا ہے۔

دونوں سیاستدان کانگریس میں آنے سے پہلے عراق جنگ میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

دوسری طرف دونوں امریکی سیات دانوں کا کہنا تھا کہ امریکا پر اپنے شہریوں اور باوفا اتحادیوں کے حوالے سے کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں جن کی ادائیگی کے لیے افغانستان کا سفر کیا۔