افغانستان سے امریکی فوج کا نوے فیصد انخلا مکمل ہوگیا، پینٹا گون کی تصدیق
واشنگٹن (92 نیوز) پینٹا گون نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کا نوے فیصد انخلا مکمل ہو گیا ہے۔
ترجمان پینٹاگون جان کربی کے مطابق بگرام ایئربیس خالی کرنے سے پہلے افغان حکام اور ملٹری لیڈر شپ کو آگاہ کر دیا تھا۔ دیگر فوجی اڈے بھی افغان حکام کے حوالے کر دیئے۔
ادھر پینٹاگون نے برطانوی وزیر دفاع اور افغان حکام کی امریکی فوج کے انخلا بارے اعتماد میں نہ لینے سے متعلق بیان کی تردید کی ہے۔ برطانوی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ امریکا نے افغانستان سے انخلا کا فیصلہ خود کیا، ہم نکلنے پر مجبور ہوئے۔