Saturday, December 3, 2022

افغانستان سےدہشتگردحملہ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 15 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر

افغانستان سےدہشتگردحملہ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 15 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر
راولپنڈی(92نیوز)مہمند ایجنسی میں افغانستان سے دہشت گرد حملے میں پاک فوج کی جوابی کارروائی کے دوران 15 دہشتگرد ہلاک جبکہ 20 زخمی  ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق مہمند ایجنسی میں گزشتہ رات ہونیوالے حملے کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 15 دہشت گرد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں میں زر محمد عرف مدنی، حذیفہ، سنگرے، لخکنی، سنگین، کچے باجوڑی بھی شامل ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے حملے کے جواب میں فائرنگ سے 20 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاک فوج کسی دہشت گرد کو نہیں چھوڑے گی۔