Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغانستان جیت کے قریب پہنچ کر بھارت سے ہار گیا

افغانستان جیت کے قریب پہنچ کر بھارت سے ہار گیا
June 23, 2019
ساؤتھ ہمپٹن ( 92 نیوز) افغانستان جیت کے قریب  پہنچ کر بھارت سےہار گیا ، ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہوتے ہوتے رہ گیا ، بھارت نے 11 رنز سے افغانستان کو شکست دیدی ، افغان ٹیم 225 رنز کے تعاقب میں 212 رنز پر آؤٹ ہو گئی ۔

قسمت تو دیکھ ٹوٹی ہے جا کر کہاں کمند کچھ دُور اپنے ہاتھ سے جب بام رہ گیا 

افغانستان نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیے، ٹیم بھارت کیخلاف میچ تو نہ جیت سکی  البتہ دل ضرور جیت لیے، افغان ٹیم  کامیابی سے صرف بارہ رنز کی دوری پر ہمت ہار گئی، سنسنی سے بھرپور میچ بھارت کے نام رہا۔

ٹاس

بھارتی کپتان کوہلی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کو ترجیح دی لیکن افغان باؤلرز نے مضبوط بیٹنگ لائن اپ کو کھل کر کھیلنے نہ دیا، بھارتی ٹیم پچاس اوورز میں 224رنز ہی بنا سکی ۔ افغانستان نے محتاط انداز سے ہدف کا تعاقب کیا، وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں لیکن اسکور بھی بڑھتا  رہا، محمد نبی  جب تک کریز پر ٹکے رہے بھارتی شائقین بے چین رہے ۔ آخری اوور میں  افغانستان کو 16رنز درکار تھے ،محمد نبی نے چوکا مارا لیکن پھر محمد شامی نے  مسلسل تین گیندوں پر تین  وکٹیں حاصل کرکے ایونٹ کی پہلی ہیٹرک بنائی اور بھارت کو فتح دلائی ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔