Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغانستان بم دھماکوں و دیگر واقعات میں 31 افراد ہلاک،متعدد زخمی

افغانستان بم دھماکوں و دیگر واقعات میں 31 افراد ہلاک،متعدد زخمی
January 21, 2018

کابل (92 نیوز ) افغانستان کے مغربی صوبے ہرات  میں سڑک کنارے نصب دو بم دھماکوں میں  31افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

ہرات کی پولیس کے مطابق ضلع گلران میں سڑک کنارے نصب بم  پھٹنے سے ایک مسافر بس پوری طرح تباہ ہوگئی جسکے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔واقعہ میں  13 افراد زخمی بھی ہوئے۔

اسی طرح صوبے فراہ میں بھی سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے صوبائی پولیس کا نائب سربراہ ہلاک اور چار 4 دیگر پولیس اہلکار زخمی  ہو گئے۔

اُدھر بلخ صوبے کی پولیس کے نائب سربراہ جنرل عبدالرزاق قادری نے بتایا کہ ایک مکان پر عسکریت پسندوں کے حملے میں حکومت کی حامی فورسز کے 18 افراد مارے گئے ہیں۔فراح اور بلخ میں کیے گئے حملوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔