Saturday, July 27, 2024

افغانستان،کابل میں دہشتگردوں کا حملہ ، 10افراد ہلاک ،19زخمی

افغانستان،کابل میں دہشتگردوں کا حملہ ، 10افراد ہلاک ،19زخمی
November 29, 2018
کابل ( 92 نیوز ) افغانستان میں امن قائم نہ ہوسکا،، دارالحکومت کابل میں بارودی مواد سے بھری گاڑی سے امریکی کمپنی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں 10 افراد ہلاک،19 زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب  صوبہ ہلمند میں امریکی فورسز کے حملے میں 16 طالبان اور 30 شہری مارے گئے۔ خانہ جنگی کے شکار افغانستان میں امن خواب بن کر رہ گیا، دارالحکومت کابل میں دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کی مدد سے سکیورٹی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ عینی شاہدین کے مطابق اس دوران فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ دوسری جانب امریکی فورسز نے صوبہ ہلمند میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا ہے  جس میں 16 عسکریت پسند مارے گئے، اس کارروائی کے دوران قریبی رہائشی علاقہ بھی بمباری کی زد میں آگیا جہاں درجنوں شہری بھی مارے گئے ہیں ۔