Friday, September 20, 2024

افغانستان:پرتشدد کارروائیوں میں روزانہ70افراد ہلاک ہوتے ہیں:اقوام متحدہ

افغانستان:پرتشدد کارروائیوں میں روزانہ70افراد ہلاک ہوتے ہیں:اقوام متحدہ
April 24, 2015
نیویارک(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں مختلف پرتشدد کارروائیوں میں روزانہ ستر افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سینئر اہلکارسیمونووک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سال دوہزار چودہ میں  افغانستان میں  پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ۔ سترفیصد اموات جنگجوؤں کی جانب بم دھماکوں کی وجہ سے ہوئیں جبکہ چودہ فیصد حکومتی افواج کے ہاتھوں لوگوں کی ہلاکت ہے اقوام متحدہ کے نمائندے کے  مطابق افغانستان میں امن کی بجائے بدامنی میں اضافہ ہورہا ہے