Monday, August 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

افغانستان، طالبان شبرغان کے دروازے پر پہنچ گئے، مزید کئی شہروں پر قبضہ

افغانستان، طالبان شبرغان کے دروازے پر پہنچ گئے، مزید کئی شہروں پر قبضہ
July 16, 2021

کابل (92 نیوز) افغانستان میں طالبان جنرل رشید دوستم کے آبائی شہر شبرغان کے دروازے پر پہنچ گئے، مزید متعدد شہروں پر قبضہ کرلیا۔ سپن بولدک میں قندھار کے ڈپٹی چیف آف جوائنٹ سپیشل آپریشنز صدیق کرزئی لڑائی کے دوران مارے گئے۔

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے۔ ایک جانب افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں اور دوسری جانب جھڑپوں میں بھی شدت آچکی ہے۔

طالبان نے مزید متعدد شہروں پر قبضہ کرلیا ہے۔ سپن بولدک میں قندھار کے ڈپٹی چیف آف جوائنٹ سپیشل آپریشنز صدیق کرزئی سمیت غیر ملکی صحافی طالبان کے ساتھ لڑائی کے دوران مارے گئے ہیں جبکہ صوبے کپیسا میں طالبان کے حملے میں ڈپٹی گورنر مارے گئے ہیں۔

صوبہ کپیسا میں حملے میں ڈپٹی گورنر مارے گئے،عزیز الرحمٰن تواب کو ضلع نجراب میں قاتلانہ حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

طالبان جنرل رشید دوستم کے آبائی شہر شبرغان کے دروازے پر پہنچ چکے ہیں۔

افغانستان کی موجودہ صورتحال پر افغان قیادت کا دس رکنی وفد دوحہ میں سر جوڑے گا۔ روانگی سے پہلے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ وفد مکمل اختیارات کے ساتھ طالبان سے مذاکرات کرے گا۔

چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے امن کیلئے امید ظاہر کی ترک وزیردفاع نے اپنے ایک بیان میں طالبان کے بیان کوغلط فہمی کا نتیجہ قرار دیا۔