Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افضل گورو اور یعقوب میمن کی سزاوں میں قانونی تقا ضے پورے نہیں کیے گئے: سربراہ بھارتی لاءکمیشن

افضل گورو اور یعقوب میمن کی سزاوں میں قانونی تقا ضے پورے نہیں کیے گئے: سربراہ بھارتی لاءکمیشن
September 2, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی لاءکمیشن کے سربراہ اور سابق چیف جسٹس دہلی ہائیکورٹ اجیت پرکاش شاہ نے کہا ہے کہ افضل گورو اور یعقوب میمن کے مقدمات میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں جب سے نریندر مودی نے حکومت کی باگ ڈور سنبھالی ہے اس کی انتہا پسندی پر نہ صرف دنیا بھر میں تنقید کی جا رہی ہے بلکہ بھارت کے اندر سے بھی بی جے پی کے جارحانہ اقدامات کو ناپسند کیا جا رہا ہے۔ اس کی تازہ مثال بھارتی لاءکمیشن کے سربراہ کاحالیہ بیان ہے جس میں دہلی ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس اجیت پرکاش شاہ نے مودی سرکار سے پھانسی کی سزاوں پر عملدرآمد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جسٹس اجیت کا کہنا تھا کہ افضل گورو اور یعقوب میمن کو ملنے والی سزاوں میں قانونی تقا ضے پورے نہیں کیے گئے۔ یعقوب میمن کی سزا نے انہیں بہت پریشان کیے رکھا جبکہ افضل گورو کو بھی بڑی عجلت اور مشکوک انداز میں پھانسی دی گئی جو درست نہیں تھا۔