Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افضل کھوکھر کا گھر رات کی تاریکی میں مسمار کیا گیا، شاہد خاقان عباسی

افضل کھوکھر کا گھر رات کی تاریکی میں مسمار کیا گیا، شاہد خاقان عباسی
January 29, 2021

لاہور (92 نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر اوچھے ہتھکنڈے اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا، افضل کھوکھر کا گھر رات کی تاریکی میں گرادیا گیا۔

جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ملکی تاریخ میں کسی ممبر اسمبلی کا گھر مسمار نہیں کیا گیا۔ گھر گرانے کے معاملے کو قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نہیں دیکھ سکتی تو کیا دیکھ سکتی ہے؟۔

اُن کا کہنا تھا، عوام کے منتخب نمائندوں کی ایوان میں بات نہیں سنی جاتی، وہ سڑکوں پر عوام سے بات کرتے ہیں، نہ ایوان چلتا ہے نہ ایوان کی روایت کی کسی کو پرواہ ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا، بجلی کے نرخوں میں متواتر اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ٹرانسپرنسی رپورٹ حکومت کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔