Saturday, July 27, 2024

افسوس ہے کہ برطانیہ ریاست کے بجائے شخصیات کواہمیت دے رہا ہے : مشیر قومی سلامتی

افسوس ہے کہ برطانیہ ریاست کے بجائے شخصیات کواہمیت دے رہا ہے : مشیر قومی سلامتی
April 4, 2017
اسلام آباد(92نیوز)مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ  سے برطانوی پارلیمانی وفد کی ملاقاتیں۔ مشیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق اور مشیر قومی سلامتی نے قائد ایم کیو ایم  کا معاملہ اٹھا دیا ناصر جنجوعہ کہتے ہیں کہ افسوس ہے کہ برطانیہ ریاست کے بجائے شخصیات کواہمیت دے رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور قومی سلامتی کے مشیر ناصرجنجوعہ سے برطانوی پارلیمانی وفد نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے برطانوی پارلیمانی وفد مختلف شعبوں میں پیشرفت سے آگاہ کیا ۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاک برطانیہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔  تجارت ، سرمایہ کاری ، عوام کے عوام سے رابطوں میں بہتری کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔ مشیرخارجہ نے برطانوی وفد کو  خطے کے امن استحکام کے لیے کی گئی پاکستان کی کوششوں سے  بھی آگاہ کیا ۔اس موقع پر برطانوی پارلیمانی وفد نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔ مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے برطانوی وفد کے سامنے قائد ایم کیو ایم  کا معاملہ اٹھایا ۔ ناصرجنجوعہ نے کہا کہ بہت افسوس ہے کہ برطانیہ ریاست کے بجائے شخصیات کو اہمیت دے رہا ہے۔ بلوچ علیحدگی پسندوں کو بھی برطانیہ نے پناہ دے رکھی ہے۔ ان کا کہناتھاکہ بھارتی رویہ سے علاقائی سلامتی کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔