Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈاکٹر فاروق ستار نے الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

ڈاکٹر فاروق ستار نے الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا
August 23, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے لندن میں موجود قائد کوپارٹی کے معاملات سے الگ کرنے کا اعلان کردیا۔ڈاکٹر فاروق ستار کاکہنا ہے کہ آئندہ پارٹی کے تمام فیصلے پاکستان میں ہی ہونگے۔ الطاف حسین کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں یا انہیں صحت کے مسائل ہیں، انہیں کسی بھی کیفیت میں پاکستان مخالف نعرے لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ تفصیلات کے مطابق بڑا اعلان ہوا نہ سیاسی بھونچال آیا ایم کیوایم کےڈپٹی کنوینرفاروق ستار پارٹی کے سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد پریس کلب  آئے تو نسرین جلیل، خالد مقبول صدیقی،خواجہ اظہارالحسن، اقبال محمدعلی اورکئی دیگر پارٹی رہنما بھی ان کے ساتھ تھے۔  پہلے تو انہوں نے میڈیا ہاؤسز پر حملے کرنے والوں اور اپنے قائدکی تقریر سے لاتعلقی کا اعلان کیا اورپھراپنی حب الوطنی کا علم بھی بلند کردیا ۔ فاروق ستار نے لندن قیادت کو پارٹی معاملات سے الگ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کی جماعت ہے، اس لئے تمام فیصلے پاکستان میں ہوں گے۔ ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینرنے اپنے قائد الطاف حسین کےبارے میں صرف اتنا  ہی کہا کہ انہیں کسی بھی کیفیت میں پاکستان مخالف نعرے لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا پلیٹ فارم پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لئے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ فاروق ستار نے یہ بھی واضح کیا کہ چھ دن کی بھوک ہڑتال کے بعد لوگ اُن کے موقف کو درست سمجھنے لگے تھے لیکن گزشتہ روز کی تقریر اور واقعہ نے سب کچھ اُلٹ دیا۔انہوں نے نائن زیرو اورپارٹی کے دفاتر کودوبارہ کھولنے کامطالبہ بھی کیا، اس سے پہلے وہ پریس کلب آئے تو  ان کی جان  صحافیوں  کے حق میں نعرے بازی کے بغیر نہ چھوٹی۔