Tuesday, February 7, 2023

افراتفری کی سیاست کا جواب عوام کی خدمت سے دیتے رہیں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب

افراتفری کی سیاست کا جواب عوام کی خدمت سے دیتے رہیں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور (92 نیوز)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے ملاقات کی،وزیراعلی نے کہا کہ خدمت کے سفر کے سامنے انتشار کی سیاست اپنی موت آپ مرچکی، افراتفری کی سیاست کا جواب عوام کی خدمت سے دیتے رہیں گے ۔ وفاقی وزیر بولے پی ڈی ایم ملک میں عدم استحکام چاہتی ہے،وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ترقی کا سفرروکنے کی کوشش کرنے والے پہلے کی طرح ناکام رہیں گے، وفاقی وزیر غلام سرور کا کہنا تھا کہ عوام کی حمایت سے اپوزیشن عناصر کے افراتفری پھیلانے کے عزائم ناکام بنائیں گے۔

اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں فیروز پور روڈ پر ایک ہزار بستروں پرمشتمل اسپتال کے منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ، کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں لاہور کے علاوہ تمام ڈویژنل ہیڈ کواٹرز پر پناہ گاہیں بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔

تحصیل تونسہ سے بلوچستان تک ایک سوبائیس کلومیٹر طویل سڑک کی بحالی وتعمیر کا اصولی فیصلہ بھی کیاگیا، اجلاس میں صوبہ بھرمیں اربوں روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی  گئی۔