Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افتخار ٹھاکر بھارتی فلموں کی نمائش رکوانے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

افتخار ٹھاکر بھارتی فلموں کی نمائش رکوانے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے
September 2, 2015
لاہور (92نیوز) سٹیج اداکار افتخار ٹھاکر نے بھارتی فلموں کی پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کو رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق افتخار ٹھاکر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارت کی جارحیت کی وجہ سے پاکستانی شہری شہید ہوئے ہیں اور ایسے وقت میں جب بھارت جارحیت کا مظاہرہ کررہا ہے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا اور نہ ہی بھارتی فلموں کی نمائش میں موقف مناسب ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش روکنے کاحکم دیا جائے۔