Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افتخارچودھری نے وزیراعظم کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا

افتخارچودھری نے وزیراعظم کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا
May 16, 2016
اسلام آباد(92نیوز)سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔ سابق چیف جسٹس کی پارٹی وزیر اعظم کی نااہلی کے لیے مقدمہ بھی دائر کرے گی۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف اپوزیشن کا محاذ کیا کم تھا کہ اب سابق چیف جسٹس بھی کمر کس کے میدان میں اتر آئے۔ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی جسٹس ڈیموکرٹیک پارٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی نقول کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔ جسٹس پارٹی کی درخواست میں الیکشن کمیشن سے وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی نقول مانگی گئی ہیں جوکہ انہوں نے 2008 اور 2013 کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 120 لاہور تھری سے جمع کرائے۔ افتخار چودھری کے وکیل شیخ احسن الدین کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس میں اپنے اثاثے چھپانے پر وزیراعظم آرٹیکل 62 اور63 پر پورا نہیں اترتے۔اسی لیے ان کا عہدہ چھوڑنا ضروری ہے جس کے لیے جسٹس پارٹی جلد وزیراعظم کے خلاف مقدمہ دائر کرے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔