Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف شہریوں کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف شہریوں کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ
August 21, 2016
لاہور(92نیوز)اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف شہریوں نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے معصوم بچوں کے اغوا میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کےمطابق بچوں کے اغوا کے بڑھتے واقعات کے خلاف شہریوں کی بڑی تعداد لاہور پریس کلب کے باہر جمع ہوئی اور حکومت کے خلاف نعرے لگانا شروع کر دیئے  ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بچوں کے اغوا کے لاتعداد واقعات پیش آچکے ہیں مگر پولیس ان واقعات کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ اغوا کے واقعات نے شہر بھر میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے شہری اپنے بچوں کو گلیوں اور بازار میں بھیجنے سے خوفزدہ ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام میں پائے جانے والے عدم تحفظ کے احساس کو ختم کرنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔