Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اغوا کاروں کا رویہ انتہائی ظالمانہ تھا : شہباز تاثیر

اغوا کاروں کا رویہ انتہائی ظالمانہ تھا : شہباز تاثیر
May 16, 2016
لاہور(92نیوز)طالبان سے رہائی پانے والے سلمان تاثیرکے صاحبزادے شہبازتاثیر نےطالبان کی قیدمیں گزرے دنوں کی کہانی بیان کردی ،شہباز تاثیرکاکہناہے کہ اغواکاروں کارویہ  انتہائی ظالمانہ تھاقیدکے دن اذیت میں گزرے۔ تفصیلات کےمطابق شہباز تاثیرنے طالبان کی قیدمیں رہنے سے متعلق سنسنی خیزانکشافات کردئیے،شہباز تاثیرکاکہناہے کہ اغواکاروں نے پانچ سوسے زائدکوڑے مارے۔ بلیڈوں سے کاٹ کرخون بہایاگیاجبکہ ناخن بھی نکالے گئے ،شہباز تاثیرنے انکشاف کیاہے کہ ان کی ٹانگ میں گولی بھی ماری گئی تاہم خوش قسمتی سے وہ ہڈی پرنہیں لگی اورگوشت کوچھوتی ہوئی نکل گئی۔ بی بی سی اردوکودئیے گئے انٹرویومیں شہباز تاثیرنے بتایاکہ وہ اسلامک موومنٹ آف ازبکستان کی قیدمیں رہے جبکہ ملاعمرکی موت کی خبرکے بعد طالبان گروہوں میں  لڑائی ہوئی اوران کی رہائی کاراستہ نکلا۔ شہباز تاثیرکاکہناتھاکہ ڈرون حملوں اورجیٹ طیاروں کی بمباری سے بال بال بچتارہاتاہم اللہ کے فضل کرم سے زندہ بچ گیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔