Thursday, September 29, 2022

اغوا کاروں نے پہلے عبد القادر اور موسیٰ گیلانی کی ریکی کی : علی حیدر گیلانی

اغوا کاروں نے پہلے عبد القادر اور موسیٰ گیلانی کی ریکی کی : علی حیدر گیلانی
ملتان (92نیوز) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اغوا کاروں نے پہلے عبدالقادر اور موسیٰ گیلانی کی ریکی کی۔ علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے ان کی سکیورٹی سخت ہونے پر اغوا کاروں نے مجھے آسان ہدف سمجھا۔ ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد وزیرستان سے افغانستان منتقل کیا گیا۔ القاعدہ نے امریکی آپریشن کی پیشگی اطلاع ملنے پر پھر منتقلی کی کوشش کی جو کامیاب نہیں ہوئی۔