اغوا برائے تاوان اور دہشتگردی کےمقدمات میں ملوث ملزم کو فرار کرانیوالے چار پولیس اہلکار گرفتار

کراچی(92نیوز)صوبائی دارالحکومت کراچی سےلاڑکانہ منتقلی کےدوران اغوابرائےتاوان اوردہشت گردی مقدمات میں ملوث ملزم کےفرارہونےپرچارپولیس اہلکاروں کوگرفتارکرلیاگیا۔
ذرائع کےمطابق اغوابرائےتاوان اوردہشت گردی مقدمات میں ملوث ملزم مختیارچانڈیوکوکراچی سےپیشی کیلئےلاڑکانہ لےجایاجارہاتھاکہ وہ حیدرآباد میں پولیس اہلکاروں کوچکمہ دیکرفرارہوگیا،ذرائع کےمطابق غفلت برتنےپرچارپولیس اہلکاروں اےایس آئی حکیم،سپاہی عمران،محمدبخش اوررانجھن خان کوگرفتارکرلیاگیا۔
جن سےملزم کےفرارہونےسےمتعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔