Friday, September 30, 2022

اعلیٰ حکومتی شخصیات کی حفاظت کیلئے دو بم پروف گاڑیاں اسلام آباد پہنچ گئیں

اعلیٰ حکومتی شخصیات کی حفاظت کیلئے دو بم پروف گاڑیاں اسلام آباد پہنچ گئیں

لاہور (92نیوز) حکومت نے اعلیٰ شخصیات کے لیے جرمنی سے دو بم پروف گاڑیاں منگوا لیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے درآمد کی جانے والی انیس کروڑ روپے مالیت کی دو بم پروف گاڑیاں لاہور ایئر پورٹ پر پہنچ گئیں جنہیں اسلام آباد روانہ کر دیا گیا۔

وفاقی حکومت نے انیس کروڑ روپے مالیت کی دو بم پروف گاڑیاں جرمنی سے درآمد کی ہیں جو رات گئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچیں جنہیں بعدازاں اسلام آباد روانہ کر دیا گیا۔