Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اعظم سواتی ایک ارب 85 کروڑ کے اثاثوں کے ساتھ امیر ترین سینیٹر نکلے

اعظم سواتی ایک ارب 85 کروڑ کے اثاثوں کے ساتھ امیر ترین سینیٹر نکلے
July 3, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے ارکان سینیٹ کے مالی سال 2018-19 کے گوشوارے جاری کر دیئے۔ اعظم سواتی ایک ارب 85 کروڑ کے اثاثوں کے ساتھ امیرترین سینیٹر نکلے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ گوشواروں کے مطابق اعظم سواتی امیر ترین سینیٹرز میں شامل ہیں ۔ ان کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 85 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ سینیٹر تاج آفریدی 1 ارب 30 کروڑ کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی دس کروڑ ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا 26 کروڑ 52 لاکھ ، قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز 23 کروڑ اور وزیر قانون فروغ نسیم 48 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک  ہیں۔ پرویز رشید غریب ترین سینٹرز میں شامل ہیں۔ ان کے اثاثوں کی مالیت سب سے کم 23  لاکھ روپے ہے۔ جماعت اسلامی کےامیر سراج الحق صرف 31 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک  نکلے۔ مشاہداللہ خان 2 کروڑ 44 لاکھ، سینیٹر رحمان ملک 8 کروڑ ، رضا ربانی 12 کروڑ 32 لاکھ ،مصطفی نواز کھوکھر 17 کروڑ 47 لاکھ ،فاروق ایچ نائیک 9 کروڑ  اور سینیٹر مرزا محمد آفریدی 41 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔