Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اعصام الحق کا شعیب اختر کی جانب سے قیمتی ایورڈ عطیہ کرنے پر اظہار تشکر

اعصام الحق کا شعیب اختر کی جانب سے قیمتی ایورڈ عطیہ کرنے پر اظہار تشکر
May 16, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی جانب سے اپنا قیمتی مین آف دی میچ کا ایورڈ عطیہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے غریب  لوگوں کی مدد کے لیے پاکستانی ٹینس اسٹار  اعصام الحق بھی پیش پیش ہیں، سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اعصام الحق کی فاؤنڈیشن کو 12سال پہلے آئی پی ایل میں کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے مین آف دی میچ کے طور پر ملنے والا ہیلمٹ عطیہ کر دیا۔ اس ہیلمٹ پر بھارتی اداکار شارخ خان کے دستخط بھی موجود ہیں، اعصام الحق نے قیمتی ایوارڈ عطیہ کرنے پر شعیب اختر کا شکریہ ادا کیا ہے۔