Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اعصام  الحق اور راجیو رام کی جوڑی نے ہال آف فیم ٹینس کا ٹائٹل  جیت لیا

اعصام  الحق اور راجیو رام کی جوڑی نے ہال آف فیم ٹینس کا ٹائٹل  جیت لیا
July 23, 2017

نیویارک (92نیوز)پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام  الحق  نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا،،قومی کھلاڑی اور امریکی اسٹار راجیو رام کی جوڑی نے ہال آف فیم ٹینس کا ٹائٹل  جیت لیا

تفصیلات کےمطابق امریکا کے شہر نیوپورٹ میں کھیلے گئے ہال آف فیم ٹینس  ٹورنامنٹ کے فائنل میں اعصام الحق اور راجیورام نے آسٹریلیا کے میٹ ریڈ اور جان پیٹرک کی جوڑی کو شکست  دی ۔ فاتح کھلاڑیوں  نے حریف جوڑی  کو چھ چار، چار چھ اور دس سات سے پچھاڑا،، جیت کے بعد راجیو اور اعصام الحق نے ایک ساتھ تصاویر بنوائیں۔