Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اعزاز چودھری نے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کیلئے بھارتی ہم منصب کو خط لکھ دیا

اعزاز چودھری نے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کیلئے بھارتی ہم منصب کو خط لکھ دیا
August 15, 2016
اسلام آباد(92نیوز)سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے اپنے بھارتی ہم منصب کے نام خط لکھ دیا اور کہا ہے کہ  بھارت  مسئلہ کشمیر پر بات چیت شروع کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے نے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی جانب سے اپنے بھارتی ہم منصب کے نام لکھا جانے والا خط، بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے کے حوالے کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق خط میں بھارتی سیکرٹری خارجہ کو دورہ پاکستان جبکہ  بھارت کو مسئلہ کشمیر پر  باضابطہ مذاکرات کی دعوت دی گئی ہے۔ خط کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ جموں وکشمیر  ہی  پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ترین اور بنیادی   تنازعہ ہے ، خط میں  پاکستان اور بھارت پر عالمی برادریوں کی جانب سے لگائی گئی ذمہ داریوں کا بھی ذکر ہے، خط کے  مطابق  مسئلہ  کشمیر کا حل  صرف اور  صرف اقوام  متحدہ کی  قراردادوں سے ممکن ہے ۔