Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر وزیراعظم کو چودھری برادران کی مبارکباد

اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر وزیراعظم کو چودھری برادران کی مبارکباد
March 6, 2021

لاہور (92 نیوز) اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر وزیراعظم کو چودھری برادران کی مبارکباد، بولے عمران خان کا اعتماد کاووٹ حاصل کرنا دلیرانہ فیصلہ ہے۔

مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیرا عظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی، ایم این اے مونس الٰہی نے وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ اعتما کا ووٹ حاصل کرنا دلیرانہ فیصلہ ہے۔ رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان پر ہمیں مکمل اعتماد ہے۔