Saturday, July 27, 2024

اعتزاز احسن کوئی ڈریکولا ہیں جو ان سے خوفزدہ ہونگا : چودھری نثار

اعتزاز احسن کوئی ڈریکولا ہیں جو ان سے خوفزدہ ہونگا : چودھری نثار
August 3, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)لاہور کے چودھری کو دو دن بعد پنڈی کے چودھری  نے سخت جواب دیا ہے ۔ چودھری اعتزازاحسن کے تند فقروں کا جواب چودھری نثار نے تیز جملوں سےدیا ہے ۔  چودھری نثار کہتے ہیں اعتزاز احسن کوئی ڈریکولا ہیں جو ان سے خوفزدہ ہوں گا؟ پراپرٹی اور گیس ٹائیکون کے پروردہ لوگوں کی کیا حیثیت ہوتی ہے۔ وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ کوئی اپنی شخصیت پر خوش فہمی کا شکار ہے تو اس پر  افسوس ہی کیا جاسکتا ہے ۔