Friday, September 30, 2022

اعتزاز احسن کا پیپلزپارٹی کو نواز شریف سے محتاط رہنے کا مشورہ

اعتزاز احسن کا پیپلزپارٹی کو نواز شریف سے محتاط رہنے کا مشورہ
لاہور ( 92 نیوز ) اعتزاز احسن  نے پیپلزپارٹی کو نوازشریف سے محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا، کہا کہ نوازشریف مشکل میں ہوں تو پاؤں پڑتے ہیں،  کھڑے ہوں تو گلے کو پکڑتے ہیں۔ رہنما پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ آصف زرداری حراست میں تھے تو انہیں ازیتیں پہنچائی گئیں، پارٹی کارکن تذبذب میں ہیں۔ اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ یہ  بلاول کا ظرف ہے کہ  نوازشریف سے جیل میں ملاقات کی، اختلافات ہوتے ہیں ،لیکن میرا پیپلزپارٹی  چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک خاندان ہے اور میں اس کا فرد ہوں ، کچھ اختلافات ہوتے ہیں مگر  ہم انہیں پارٹی کے اندر ہی نپٹاتے ہیں ، باہر نہیں آنے دیتے ۔