Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اعتزاز احسن نے شہبازشریف کو لاہور کے علاقے کا پانی پینے کا چیلنج دیدیا

اعتزاز احسن نے شہبازشریف کو لاہور کے علاقے کا پانی پینے کا چیلنج دیدیا
April 2, 2016
لاہور (92نیوز) سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی توجہ عوام پر نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب لاہور کے علاقے پیر کوٹلی عبدالرحمان کاپانی پی کر دکھادیں تووہ بیس لاکھ روپے خیرات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب میں سینیٹر اعتزاز احسن نے پاکستان منٹ کے علاقے پیر کوٹلی عبدالرحمن کے رہائشیوں کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی توجہ صرف اورنج ٹرین کی جانب ہے۔ عوام کے اصل مسائل صحت‘ تعلیم ،پانی اور سیوریج سے انہیں کوئی غرض نہیں۔ انہوں نے چیلنج کیاکہ اگروزیراعلی کوٹلی پیر عبدالرحمان کاپانی پی کردکھادیں تو وہ بیس لاکھ روپے خیرات کرینگے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مشرف کو حکومت نے خودکسی ڈیل کے تحت باہر بھیجا ہے۔ عدالتی حکم بالکل واضح تھا کہ حکومت فیصلہ کرے کہ مشرف کو باہر جانے کی اجازت ہے یا نہیں۔ سینٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ کل بھوشن یادیوکے معاملہ کو سختی سے اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدرآصف علی زرداری واپس ضرور آئیں گے۔