Wednesday, November 30, 2022

اعتزاز احسن نے بھی رانا ثنا کے استعفے کا مطالبہ کر دیا

اعتزاز احسن نے بھی رانا ثنا کے استعفے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (92 نیوز) سینٹ میں قائد حزب اختلاف نے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔
پی پی کے رہنما اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سانحہ قصور میں پنجاب حکومت کہیں بھی موجود نہیں۔ وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو استعفی دے دینا چاہییے۔
مسلم لیگ کے قائد پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ میاں صاحب خطرناک سیاست کر رہے ہیں۔ نواز شریف ںے خود کش جیکٹ پہن رکھی ہے وہ ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔
سینٹ میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جاتی امرا کا ایک مور مر گیا تو ایک ایس پی معطل کر دیا گیا۔ آج ایک قوم کی بیٹی پر ظلم ہوا۔ حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔