Thursday, November 30, 2023

اعتزاز احسن نے آرمی چیف کے بینر لگانے والوں کی گرفتاری کامطالبہ کر دیا

اعتزاز احسن نے آرمی چیف کے بینر لگانے والوں کی گرفتاری کامطالبہ کر دیا
July 13, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سینیٹ میں قائدحزب اختلاف اعتزاز احسن نے آرمی چیف کے بینرز لگانے والوں کی گرفتاری کامطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی عدم گرفتاری سے لگتاہے حکومت خود بینرز لگوا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینرز سے سول سوسائٹی مارشل لاءکے دباو¿ کا شکار ہو جاتی ہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ فوج کے آنے کے خوف کی وجہ سے سول سوسائٹی حکومتی کرپشن پر نہیں بولتی۔ اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ جنرل راحیل کے لگائے جانے والے بینرز پر نمبر درج ہیں لیکن حکومت انھیں گرفتاری کیوں نہیں کر رہی۔ حکومت کو سب علم ہے کہ بینرز کس نے لگائے۔