Thursday, September 29, 2022

اعتزازاحسن کودستبردارکرائیں،فضل الرحمان، آپ توہمارے دوست تھے، زرداری کا شکوہ

اعتزازاحسن کودستبردارکرائیں،فضل الرحمان، آپ توہمارے دوست تھے، زرداری کا شکوہ
اسلام آباد( 92 نیوز) صدارتی امیدوار کی دوڑ میں ایک اور نیا موڑ آگیا ، پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی  کے امیدوار کی جنگ میں مولانا فضل الرحمان بھی کود پڑے ۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ  کےا جلاس کے بعد  پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو اپنے  امیدوار سے دستبردار  نہ ہونے کا فیصلہ مولانا فضل الرحمان کے ذریعے بھجوایا تھا مگر مولانا فضل الرحمان خود ہی امیدوار بن کر واپس پیپلزپارٹی کے پاس پہنچ گئے۔ آصف زرداری سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کا کہان تھا کہ آپ اعتزاز احسن کو دستبردار کرائیں ، ہم  پانسہ پلٹ سکتے ہیں ۔آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ مولاناآپ تو ہمارے دوست تھے کہاں چلے گئے  ہیں ۔ آصف زرداری نے  فیصلے کیلئے مولانا فضل الرحمان سے وقت مانگ لیا ، سابق صدر کا کہنا تھا کہ پارٹی سے مشاروت کے بعد حتمی  فیصلہ کریں گے۔ دوسری جانب  فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے امیدوار کو دستبردار کرانا ہے یا نہیں ، فیصلہ کل پارٹی اجلاس میں کریں گے ۔