Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اظہرعلی کے کیلنڈر ایئر میں ہزار رنز مکمل

اظہرعلی کے کیلنڈر ایئر میں ہزار رنز مکمل
December 26, 2016

میلبرن (ویب ڈیسک) اظہرعلی نے ٹیسٹ کیرئیر کا ایک اورسنگ میل عبور کرلیا۔ نائب کپتان ایک سال میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کی صف میں شامل ہو گئے۔ ون ڈےاسکواڈ کے کپتان یہ سنگ میل عبور کرنے والے پانچویں پاکستانی بلے باز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میلبرن ٹیسٹ میں اظہرعلی کی نصف سنچری مکمل ہوتے ہی ان کے دو ہزار سولہ میں ایک ہزار رنز بھی مکمل ہو گئے۔ اسی کے ساتھ وہ ایک سال کے دوران ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کے ایلیٹ کلب میں بھی شامل ہو گئے۔

ون ڈے اسکواڈ میں سال کے دوران ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنیوالے اظہر علی پانچویں پاکستانی بلے باز ہیں۔ اس سے پہلے محسن حسن خان، انضمام الحق، محمد یوسف اور یونس خان بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے۔ یونس خان نے کیرئیر میں دو بار یہ سنگ میل عبور کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کہنے کو تو اظہر علی نے ایک ہزار رنز کا سنگ میل ایک سال میں عبور کیا جبکہ حقیقت میں انہوں نے رنز کا یہ پہاڑ نصف سال سے بھی کم عرصے میں کھڑا کیا حالانکہ انہیں دو ہزار سولہ میں پہلا ٹیسٹ جولائی میں کھیلنے کا موقع ملا تھا۔

اظہر علی کے ایک ہزار رنز میں ایک ٹرپل سنچری بھی شامل ہے جو انہوں نے اکتوبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں بنائی تھی۔