Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اظہرعلی اور محمد حفیظ کا ٹی ٹوینٹی کپتان سرفراز احمد کی حمایت کا اعلان

اظہرعلی اور محمد حفیظ کا ٹی ٹوینٹی کپتان سرفراز احمد کی حمایت کا اعلان
April 6, 2016
لاہور (92نیوز) سرفراز احمد کے ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان بننے پر اظہرعلی اور محمد حفیظ نے حمایت کا اعلان کر دیا۔ حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سچ بولتے ہیں۔ تنقید کرنے والوں کو جلد جواب دینگے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایک روزہ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے سرفراز کو ٹی ٹوینٹی کا کپتان بننے پر مبارک باد دی۔ اظہرعلی کا کہنا تھا کہ سرفراز کپتان بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں جہاں مدد کی ضرورت پڑی وہ ضرور کرینگے۔ محمدحفیظ نے ایشیاکپ اور ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں شکست کا ذمہ دار سب کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر ایک کو اپنی غلطی کا تعین کرنا ہو گا۔ اپنی فٹنس کے حوالے سے تنقید پر حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ جلد سب کو اس کاجواب دینگے۔ اظہرعلی اورمحمدحفیظ نے پیٹرن ٹرافی اور ایبٹ آبادمیں لگنے والے کیمپ کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہاکہ مزید کرکٹ کھلاتی جاتی تو نتائج بہتر ہوتے۔