اطالوی گراں پری موٹوجی پی پریکٹس ریس میں دوویزیوسو کی پہلی پوزیشن، ایک منٹ 47.479سکینڈز میں لیپ مکمل کیا

روم (ویب ڈیسک) آندرے دوویزیوسو نے اطالوی گراں پری موٹو جی پی پریکٹس ریس میں سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ اٹلی کے سرکٹ دی موجیلو پر ہونے والی پریکٹس ریس میں اکیس رائیڈرز نے حصہ لیا۔
کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کیلئے شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا۔
سابق ورلڈ چیمپئن دوویزیوسو نے ایک منٹ سینتالیس اعشاریہ چار سات نو سکینڈز میں لیپ مکمل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سپین سے تعلق رکھنے والے موٹو جی پی کے ورلڈ چیمپئن مارک مارکوئیز معمولی فرق سے ریس میں دوسرے نمبر پر ٹھہرے اور اٹلی ہی کے جارج لورینزو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔