Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اطالوی کوسٹ گارڈز نے تین سو سے زائد مہاجرین کو ریسکیو کر لیا

اطالوی کوسٹ گارڈز نے تین سو سے زائد مہاجرین کو ریسکیو کر لیا
January 31, 2016
روم(ویب ڈیسک)اطالوی کوسٹ گارڈزنے بحیرہ روم میں بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے  تین سوسے زائدمہاجرین کوریسکیوکرلیا۔ مہاجرین کاتعلق افریقہ سے ہے  جبکہ ریسکیوآپریشن  کی ویڈیوبھی جاری کردی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق بحیرہ روم میں اطالوی کوسٹ گارڈز نے بروقت کارروائی کی اور تارکین وطن کی کشتی   کوبڑے حادثے سے بچالیا کوسٹ گارڈزحکام کی جانب سے جاری  کی گئی ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہے کہ تارکین  وطن کو کوسٹ گارڈزکی دوکشتیاں بحیرہ روم میں ریسکیوکر رہی  ہیں آپریشن  رات کو کیا گیا حکام کے مطابق تین سوچونتیس افراد کو  بچا لیا  گیا جن میں دس خواتین بھی شامل ہیں ان افراد کاتعلق بر اعظم افریقا سے بتایاگیاہے ادھر ایجئین سی میں بھی اطالوی کوسٹ گارڈزنے ریسکیوآپریشن کرتے ہوئے مہاجرین کے ایک گروہ  کوبچالیا۔ واضح رہے کہ  اطالوی کوسٹ گارڈزبحیرروم میں یورپی یونین بارڈرفورس کے طورپرفرائض سرانجام دے رہے ہیں۔