Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اطالوی کوسٹ گارڈزکاریسکیوآپریشن،3700تارکین وطن کوبچالیا

اطالوی کوسٹ گارڈزکاریسکیوآپریشن،3700تارکین وطن کوبچالیا
May 3, 2015
روم(ویب ڈیسک)اطالوی کوسٹ گارڈزنے لیبیاکے ساحل پر ریسکیوآپریشن کرتے ہوئے سینتیس سوکے قریب تارکین وطن کوبچالیا۔ تفصیلات کے مطابق اطالوی کوسٹ گارڈزکاکہناہے کہ ریسکیوکئے گئے تمام افرادکوبحفاظت اٹلی کے ساحلوں پرپہنچادیاہے۔ تاہم ان افرادکاتعلق کس ملک سے ہے اس بارے میں پتہ نہیں چل سکا ،ریسکیوآپریشن میں تیرہ کے قریب بحری جہازوں نے حصہ لیا،جس میں اطالوی نیوی اورکوسٹ گارڈزبھی شامل تھے۔ اٹلی کی وزارت داخلہ کاکہناہے کہ لیبیا میں بدامنی کے باعث رواں برس دوسے تین لاکھ کے قریب تارکین وطن اٹلی آسکتے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔