Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اطالوی بحریہ کے جہاز کارلو مارگوٹنی کی3روزہ خیر سگالی دورے پر کراچی آمد

اطالوی بحریہ کے جہاز کارلو مارگوٹنی کی3روزہ خیر سگالی دورے پر کراچی آمد
March 9, 2018

کراچی (92 نیوز) اطالوی بحریہ کا جہاز کارلو مارگوٹنی 3 روز خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا ۔ بحری جہاز 10 مارچ کو جبوتی بندرگاہ کے سفر پر روانہ ہو گا ۔
اطالوی بحری جہاز کارلو مارگوٹنی کی کراچی بندر گاہ آمد پر پاک بحریہ کے افسران نے اطالوی افسران کا پرتپاک استقبال کیا ۔
دونوں ممالک کے بحری عملے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور مشترکہ مشقوں پر گفتگو کی گئی ۔
دورے کے دوران اطالوی بحری جہاز کے عملے اور افسران نے پیشہ وارانہ ملاقاتوں کے علاوہ مشترکہ کھیل اور سماجی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا ۔
اطالوی بحری جہاز کے وفد نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی ۔
دورہ کراچی کے اختتام پر پاک بحریہ اور اطالوی بحری جہاز کے مابین سمندر میں مختلف مشقوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔