Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اصل چہرہ سامنے آنے پر نوازشریف کو استعفا دینا چاہیے: عمران خان

اصل چہرہ سامنے آنے پر نوازشریف کو استعفا دینا چاہیے: عمران خان
December 7, 2016

اسلام آباد (92نیوز) کپتان نے ایک بار پھر وزیراعظم سے استعفی مانگ لیا۔ پاناما لیکس کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین پراعتماد نظر آئے۔ اپنے سیاسی مخالف پر تنقید کے خطرناک باؤنسر برساتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس اپنے دفاع کے لئے کچھ نہیں، آج نئی چیز سنی کہ سارا معاملہ پرچیوں پر چل رہا تھا۔

کمیشن کے قیام کے حوالے سے کپتان نے بتایا کہ پرسوں فیصلہ کریں گے کہ کیا ہونا چاہئے۔ ویسے قوم چاہتی ہے کہ سپریم کورٹ فیصلہ کرے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی بھی نوازشریف پر برس پڑے اور صاف کہہ دیا کہ عوام کی عدالت میں وہ گناہگار ثابت ہو گئے۔ پاناماکیس پر پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔ کیس کا نتیجہ کیا نکلے گا یہ تو وقت ہی بتائے گا۔