Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اصل جیت ہماری ہوئی !!! معلوم تھا الیکشن کمیشن نون لیگ کو کامیاب کرانا چاہتا ہے : عمران خان

اصل جیت ہماری ہوئی !!! معلوم تھا الیکشن کمیشن نون لیگ کو کامیاب کرانا چاہتا ہے : عمران خان
October 14, 2015
لاہور (92نیوز) تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 147 میں کامیابی کا جشن صوبائی دارالحکومت کے علاقے گڑھی شاہو میں منایا۔ اس موقع پر عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخاب میں ہونے والی بے ضابطگیوں کو اکٹھا کر کے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کریں گے تاہم یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ نون لیگ دھاندلی کے بغیر جیت نہیں سکتی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست کی کامیابی کا جشن منایا۔ عمران خان حلقہ ایک سو بائیس کے مرکزی انتخابی دفتر گڑھی شاہو گئے اورکارکنوں سے خطاب کیا۔ عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہاں آنے کا مقصد اپنے ٹائیگرز کو یہ بتانا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی اصل میں جیت ہے اور یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ نون لیگ دھاندلی کے بغیر نہیں جیت سکتی۔ عمران خان نے کہا کہ وہ ضمنی انتخابات میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے ثبوت اکٹھے کر رہے ہیں جنہیں الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی انہیں نہ بتائے کہ کون نظریاتی کارکن ہے اور کون نظریاتی نہیں۔ عمران خان کی پارٹی دفتر آمد کے موقع پرکارکنوں میں روایتی جوش وخروش نظرآیا اوروہ بھنگڑے ڈالتے ہوئے نعرے بھی لگاتے رہے۔ اس موقع پرچودھری سرور اور عبدالعلیم خان سمیت دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔