Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اصلاحان خاتون ڈیزائنر ماریہ بی کیلئے ماڈلنگ کریں گی۔

اصلاحان خاتون  ڈیزائنر ماریہ بی  کیلئے ماڈلنگ کریں گی۔
February 2, 2021

لاہور ( ویب ڈیسک ) ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی کردار اصلاحان خاتون نے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری سنا دی ۔ اصلاحان خاتون پاکستانی ڈئزاینر ماریہ بی کے لئے ماڈلنگ کریں گی ۔

اصلاحان خاتون کا کردار نبھانے والی  گلثوم علی الہان نے دو روز قبل انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی مختصر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے پاکستانی مداحوں کو سلام پیش کرتے ہوئے  جلد ہی  خوشخبری سنانے کا عندیہ دیا تھا۔

ادھر پاکستانی  اداکارہ عائزہ خان نے بھی سماجی رابطے کی ایپ انسٹاگرام پر  ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پاک ترک جھنڈوں کے رنگ کا فیس ماسک پہن رکھا تھا جس کے باعث شوبز حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ شائد عائزہ کسی ترک پراجیکٹ کا حصہ بننے جا رہی ہیں ۔

تاہم اب یہ بات کھل کر سامنے آئی ہے کہ  گلثوم علی الہان اور عائزہ خان ماریہ بی کے ملبوسات کی ماڈلنگ کریں گی ۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔