Tuesday, September 17, 2024

اصغر خان کیس ، نوازشریف سمیت21 سویلین کو نوٹس جاری

اصغر خان کیس ، نوازشریف سمیت21 سویلین کو نوٹس جاری
June 2, 2018
لاہور (92 نیوز) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اصغرخان کیس پر کابینہ کے فیصلے سے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی۔ سپریم کورٹ نے نوازشریف سمیت21 سویلین کو نوٹس جاری کردیئے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے  اصغر خان  کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل نے کابینہ کے فیصلے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ کابینہ نے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے اور ایف آئی اے کو تفتیش جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ پیسے وصول کرنے والوں سے رقم کی واپسی سے متعلق طریقہ کار بتایا جائے۔ دوسری جانب عدالت نے سابق وزیر اعظم نوازشریف ،جاوید ہاشمی سمیت 21 سویلین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے کابینہ اجلاس کی رپورٹ عدالتی عملے کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی۔