Thursday, February 9, 2023

اصغر خان کیس،سابق آرمی چیف اسلم بیگ ایف آئی اے کمیٹی کے سامنے پیش

اصغر خان کیس،سابق آرمی چیف اسلم بیگ ایف آئی اے کمیٹی کے سامنے پیش
اسلام آباد ( 92 نیوز) اصغر خان کیس میں سابق آرمی چیف اسلم بیگ ایف آئی اے کی پانچ رکنی کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئے ۔ اسلم بیگ نے کمیٹی کے سامنے اپنا  بیان ریکارڈ کرایا، ذرائع کے مطابق کمیٹی کی جانب سے آئی جے آئی بنانے اور رقوم کی تقسیم پر سوالات کئے گئے۔ اسلم بیگ ایک گھنٹے سے زائد وقت تک کمیٹی کے سامنے موجود رہے ،سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کا بھی آج بیان ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے ۔