Friday, September 13, 2024

اصغرخان کیس،دوسابق وزرائے اعظم سمیت 19سیاستدانوں کو نوٹسزجاری

اصغرخان کیس،دوسابق وزرائے اعظم سمیت 19سیاستدانوں کو نوٹسزجاری
June 11, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) اصغرخان کیس میں  ایف آئی اے نے دوسابق وزرائے اعظم سمیت 19 سیاستدانوں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ۔ ایف آئی اے نے  عابدہ حسین، بانی متحدہ، جاوید ہاشمی،سرورخان کاکڑ،حاصل بزنجو، ندیم مینگل اورمظفرحسین شاہ ودیگر کو  نوٹسز جاری کئے  اور تمام افراد کو آج شام تک بیانات قلمبند کرانے کی ہدایت کی ۔ دوسری جانب اصغرخان کیس کے معاملے میں سابق وفاقی وزیر عابدہ حسین نے اسد درانی سے پیسے لینے کی تردید کر دی۔ عابدہ حسین نے کہا لیفٹیننٹ جنرل (ر)  اسد درانی کا بیان حلفی درست نہیں، میں نے کسی سے کوئی رقم وصول نہیں لی ۔ انہوں نے کہا کہ 1990 کے الیکشن میں پیسے لینے کا الزام غلط ہے ۔ اصغر خان کیس میں اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف ، جاوید ہاشمی ، سابق آرمی چیف  مرزا اسلم بیگ  بھی پیسے لینے کی تردید کر چکے ہیں ۔