Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکے،یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرنیکافیصلہ

اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکے،یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرنیکافیصلہ
June 25, 2019
اسلام آباد ( 92  نیوز)اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے  ، احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ احتساب عدالت نے تمام ملزموں کو دو جولائی کو طلب کر لیا،ملزموں کو ریفرنس کی نقول تقسیم کردی گئیں۔ ملزمان میں یوسف رضا گیلانی،  انعام اکبر اور فاروق اعوان سمیت سات ملزمان نامزد ہیں ،ملزمان پر اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔