Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اشتعال انگیز ، ملکی سالمیت کیخلاف تقاریر کیس ، مزید دو مقدمات میں حتمی چالان پیش

اشتعال انگیز ، ملکی سالمیت کیخلاف تقاریر کیس ، مزید دو مقدمات میں حتمی چالان پیش
March 10, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی میں اشتعال انگیز اور ملکی سالمیت کیخلاف تقاریر کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ۔ پولیس نے مزید دو مقدمات میں حتمی چالان پیش کر دیئے اور بانی ایم کیو ایم، خالد مقبول صدیقی اور سلمان مجاہد سمیت دیگر کو مفرور قرار دے دیا ۔
چالان میں ڈاکٹرفاروق ستار، عامرخان، خواجہ اظہارالحسن اور دیگر رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ۔
چالان میں بتایا گیا کہ بانی ایم کیوایم نے فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیخلاف تقریر کی اور دیگر ملزمان نے سہولت کاری کا کردار ادا کیا ۔
عدالت نے چالان انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر ایک میں
منتقل کر دیئے ۔
سماعت کے دوران فاروق ستار، عامر خان اور قمر منصور نے حاضری سے استشنیٰ کی درخواستیں دیں ۔
عدالت نے قمر منصور سے بیماری کا میڈیکل سرٹیفکیٹ طلب کر لیا اور غیرحاضر رہنے والوں کو آخری موقع دیتے ہوئے کہا کہ پیش نہ ہوئے تو ضمانتیں مسترد کر دی جائیں گے ۔
اس کے بعد سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔