Saturday, December 3, 2022

اس وقت بھارت میں کسی قسم کی تقریب کیلئے حالات سازگار نہیں : عبدالباسط

اس وقت بھارت میں کسی قسم کی تقریب کیلئے حالات سازگار نہیں : عبدالباسط
نئی دہلی (92نیوز)بھارت میں ہونے والی عالیشان پاکستان نمائش منسوخ کرنے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں ۔ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ اس وقت بھارت میں کسی ایسی تقریب کے لئے حالات ساز گار نہیں ہیں ۔ ماضی میں بھارتی دائیں بازو کی تنظیموں کا رد عمل اس کی مثال ہے ۔ پاکستانی فنکاروں کو دی گئی دھمکیاں بھی تقریب منسوخی کیلئے ناموزوں ماحول کی عکاس ہیں۔