Monday, December 4, 2023

اس سال تبدیل ہونے والا غلافِ کعبہ تیار کرلیا گیا

اس سال تبدیل ہونے والا غلافِ کعبہ تیار کرلیا گیا
August 31, 2017

مدینہ (92 نیوز) اس سال تبدیل ہونے والا غلافِ کعبہ تیار کرلیا گیا ہے جس کی لاگت تقریباً ڈھائی کروڑ ریال کے قریب آئی ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی غلافِ کعبہ “کِسوہ آج تبدیل کیا جائے گا، اس سال بننے والے غلاف کا تخمینہ تقریبا دو سے ڈھائی کروڑ ریال یا 66 لاکھ ڈالرز تک آئی۔

غلافِ کعبہ تیاری میں تقریباً 9 ماہ کا وقت لگا اور اسے 200 سے زائد مزدوروں نے تیار کیا، سعودی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کارخانے میں تیار ہونے والے غلافِ کعبہ میں سونے اور چاندی کے دھاگوں سے کڑھائی کی گئی ہے۔

غلافِ کعبہ میں 670 کلو گرام خالص ریشم استعمال کیا گیا ہے۔ خانہ کعبہ کے پرانے غلاف کو بطور ہدیہ مختلف اسلامی ممالک کے سربراہان کو دیا جائے گا۔

سعودی عرب میں غلافِ کعبہ “کِسوہ” تیار کرنے والے کارخانے کے جنرل مینیجر محمد باجودہ نے کہا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کارخانے کی تمام مشینوں کو آئندہ برس نئی مشینوں سے تبدیل کر نے کی ہدایات جاری کی ہیں۔