Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسی لیے پاکستانی چینلز نہیں دیکھتی، مخصوص لابی پروپیگنڈا کر رہی ہے: ریہام خان نے خاموشی توڑ دی

اسی لیے پاکستانی چینلز نہیں دیکھتی، مخصوص لابی پروپیگنڈا کر رہی ہے: ریہام خان نے خاموشی توڑ دی
July 15, 2015
لاہور (92نیوز) ریہام خان نے کہا ہے کہ میں اسی لئے پاکستانی چینلز نہیں دیکھتی کیونکہ میرے خلاف مخصوص لابی پراپیگنڈا کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹویٹس کے ذریعے برطانوی اخبار کی جانب سے ان کی ڈگری پر اٹھائے جانے والے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا مجھے کوئی میرے مقصد سے نہیں ہٹا سکتی، ہمارا مسئلہ یہی ہے کہ جب کوئی اچھا کام کرنے لگتا ہے تو اس پر اس طرح کے حملے کر دیئے ہیں اور اس کی کردار کشی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جاتی۔ ریہام خان نے باتیں تو بہت دھواں دھار کیں مگر اپنی ڈگری والی بات گول کر گئیں۔