Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسکولز جلانیوالے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، سکیورٹی فورسز کی پیش قدمی شروع

اسکولز جلانیوالے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، سکیورٹی فورسز کی پیش قدمی شروع
August 7, 2018
دیامر (92 نیوز) دیامر میں تعلیمی ادارے نذر آتش کرنے اور گاڑیوں پر حملے کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے پیش قدمی شروع کر دی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو آج چلاس میں آپریشن بارے بریفنگ دی جائے گی۔ آپریشن کا فیصلہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ تانگیر ویلی روڈ کھولنے کے لیے بارودی مواد سے چٹانوں اورپتھروں کی بلاسٹنگ  کی جارہی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہاڑوں پر چڑھ کر گاڑیوں پر فائرنگ کرنے والے تربیت یافتہ دہشتگردوں کی تعداد تیس سے پینتیس تک جبکہ تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث شدت پسندوں کی تعداد ستر تک ہے۔ دہشتگردوں کی سرپرستی عزیزاللہ ،حمید، مولوی رشید اور پہلوان نامی کمانڈر کر رہے ہیں۔ چند روز قبل چلاس اور دیا مر میں درجن سے زائد اسکولز نذر آتش کئے گئے تھے۔ مقامی جرگے کی  طرف سے تعاون کی یقین دہانی پر آپریشن ملتوی کیا گیا تھا۔